کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے علاقے چوک پنڈوری نئی آبادی میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اختر اقبال بھٹی اور ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اختر بھٹی نے 15 کو اطلاع دی کہ رات 11 بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہوئے اور تمام گھر والوں کو آزاد بند سے باندھ کر ایک کمرے میں یرغمال بنا دیا اور کمروں کی اور چار تولے سونا سمیت کر فرار ہو گئے ۔ عوامی حلقوں نے کلر سیداں میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔