23

کلرسیداں،چوکپنڈوڑی میں ڈینگی مریضہ چل بسیں،نمازجنازہ ادا

چوکپنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چوکپنڈوڑی میں ڈینگی کی مریضہ چل بسیں۔ مرحومہ معروف ٹرانسپورٹر و سابق اڈا منیجر کہوٹہ بس اسٹینڈ کنویز اختر کالا کی زوجہ تھیں۔ جبکہ معروف سماجی شخصیت حاجی زاہد (یوکے) کی بھاوج ممبر آواز چوکپنڈوڑی مدثر جبار کی تائی تھیں۔مرحومہ کی تدفین نئی آبادی چوکپنڈوڑی میں کی گئی۔

نماز جنازہ میں پیر سید قمر نقوی چک راجگان گوجرخان، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،صدر کلرسیداں بار یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، سابق صدر بار اطہر احمد خالد کھوکھرایڈووکیٹ، راجہ عامر رشید ایڈووکیٹ،صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں حافظ آصف محمود قادری، ناظم دعوت چوہدری اکرام قادری،سابق چیئرمین راجہ شوکت، سابق وائس چیئرمین راجہ مناظر اقبال،سابق کونسلرمحمد مبین جنجوعہ، محمد شفیق،

سیاسی، سماجی و تاجر رہنماؤں راجہ آفتاب حسین جنجوعہ ، منیجر یو بی ایل چوکپنڈوڑی محمد عظیم مرزا،راجہ یونس، سیکرٹری راجہ اسرار حسین، سیکرٹری راجہ طاہر محمود، راجہ واجد اقبال حقیر، نمبردار شوکت،ماسٹر فدا حسین،سردار گلفراز، راجہ غفران ، راجہ وسیم عباس مانی، چوہدری عمران،راجہ عربی، راجہ تیمور عباس، اللہ دتہ حیدری،احتشام مرزا، عاطف مبین جنجوعہ، پریس کلب چوکپنڈوڑی کے راجہ راشد، راجہ غلام قنبر، بدر بشیر بدر، اویس کیانی سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔تسلیم اختر زوجہ کنویز اختر عمر 57 سال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں