چونترہ یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی – مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3

مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا! چونترہ یونائیٹڈ نے زبردست مقابلے کے بعد چونترہ کنگز کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
چونترہ یونائیٹڈ کے کپتان ذوالقرنین حیدر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 66 رنز کی لاجواب اننگ کھیلی، عبدالباسط نے 34 اور علی عباس نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بنائے۔
جواب میں چونترہ کنگز کی ٹیم 168 رنز تک محدود رہی، ملک احتشام نے عمدہ 76 رنز اسکور کیے۔ بالنگ میں شباب گل نے 3 جبکہ عبدالباسط نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیم اونرز: وسیم عباس اور حافظ ازیر شفیق بھٹی، کپتان: ذوالقرنین حیدر، وائس کپتان: عبدالباسط حسن۔
فائنل 12 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے Ab Sports پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔