لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے الیکشن کے دو سال دس ماہ بعد بطور رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے ان سے حلف لیا۔چودھری نثار علی خان نے ایوان میں جانے کے لئے حکومتی ارکان کے لابی کا انتخاب کیا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے لئے ایوان میں جانے کے لئے الگ الگ لابی مختص ہے۔ چودھری نثار علی خان سپیکر چیمبر سے نکل حکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیا نمائندوں نے چودھری نثار علی خان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن شدید دھکم پیل اور بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئے۔دوسری جانب وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کے فون آنے بعد حلف سے روکنے کی بات میں کوئی سچائی نہیں، چودھری نثار کے سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن اسمبلی کا اپنا قانون ہے۔ پرسوں کسی نے فون کرکے نہیں کہا تھا کہ چودھری نثار کا حلف نہ لیں۔چودھری نثار علی خان نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اُٹھا لیا راولپنڈی سے انکے ہمراہ لاہور جانے والوں میں چئیرمین راجہ شہزاد یونس، چئیرمین دوست محمد، وائس چئیرمین راجہ یونس،شیخ ساجد الرحمن،قاسم کیانی، راجہ جاوید اشرف و دیگر بھی اسمبلی ہال میں موجود تھے
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب