پی ایچ اے کی جانب سےپودوں کی افزائش،نگہداشت،سرسبز ماحول کے فروغ سمیت نرسریز میں اعلی نسل کے پودوں،پھولوں کی افزائش کا عمل جاری.

راولپنڈی)اویس الحق سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی شہر کو سرسبز و شاداب، خوبصورت بنانے اور شجرکاری کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔

شہر بھر میں بیوٹیفیکیشن کے مختلف منصوبوں پر کام کے ساتھ ساتھ ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے اپنی نرسریز میں متعدد اقسام کے پھولوں اور پودوں کی افزائش اور نگہداشت کے عمل کو بھی یقینی بنا رہی ہے،تاکہ پودوں کی افزائش اور دستیابی میں خود کفالت کو یقینی بنایا جائے اور شہر کو سرسبز بنانے میں مدد مل سکے .

پی ایچ اے راولپنڈی اپنی نرسریز میں روزانہ کی بنیاد پر شاندار انداز میں مختلف اقسام کے بیجوں کے استعمال سے متعدد اقسام کے پودوں کی افزائش کو یقینی بنا رہا ہے،ان پودوں میں سایہ دار درخت سمیت دیگر متعدد اقسام کے پودے شامل ہیں،بیجوں کے لگانے سے بھی پودوں کی اچھی نسل تیار کی جا رہی ہے،جو اب شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے معاون ثابت ہو رہی ہے،اس عمل سے پی ایچ اے پودوں کی دستیابی میں خود کفالت کو برقرار رکھ سکے گا،ایئرلیئرنگ کے ذریعے بھی پودوں کی افزائش کی جا رہی ہے۔

نرسریز میں تیار شدہ پودوں کو راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں لگایا جاتا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا اور سرسبز ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کی نرسریز میں ورکرز پھول پودوں کی نگہداشت اور افزائش کے عمل اور ہارٹیکلچر کے کام کو نہایت مہارت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نرسریز سے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر پودوں کو لگانے کی ضرورت پوری کی جاتی ہے،پی ایچ اے پودوں کی دستیابی کے حوالے سے خود کفیل ہو چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی شہر کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق سرسبز بنائیں گے.