کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی نے تحصیل کلرسیداں کا م دورہ کیا اس دوران وہ سینئر صحافی راجہ سعید کی رہائش گاہ پر گئے اور انکی اہلیہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
چوہدری عدنان عباس اور راجہ غلام قنبر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس سے قبل وہ موہڑہ دھیال میں راجہ کاشف کی رہائش گاہ پر گئے اور دوست احباب سے ملاقاتیں کیں جہاں چوہدری عدنان عباس، چوہدری عمر سفیان اور راجہ کاشف سمیت موہڑہ دھیال کے دیگر معززین موجود تھے۔ شفیق سری نے بعد ازاں چوکپنڈوڑی کے نواح میں سابق کونسلر راجہ عدالت مرحوم کی بیوہ کی وفات پر راجہ اورنگزیب، راجہ ہارون، راجہ حمید، صوبیدار خورشید، راجہ راشد سلطان اور راجہ عامر رضا سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی۔
آخر میں پریس کلب چوکپنڈوڑی کے دفتر میں راجہ غلام قنبر و دیگر کو پریس کلب کی صدارت و دیگر کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ راجہ راشد سلطان، چیئرمین بدر بشیر بدر اور سینیئر نائب صدر اویس کیانی بھی موجود تھے۔