دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسا دلچسپ اور منفرد واقعہ رونما ہوا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا، گانے گا کر اپنے فن کا لوہا منوانے والے ریپر گلوکار نے اپنا گانا وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم بننے کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نیپال میں نوجوان ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندرا شاہ نے شاندار انتخابی کامیابی کے بعد بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔ 35 سالہ رہنما جنہیں بیلن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔
صدر رام چندرا پاؤڈل نے انہیں باضابطہ طور پر وزیراعظم مقرر کیا جب ان کی جماعت راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے 275 رکنی پارلیمنٹ میں 182 نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کی۔
یہ انتخابات ملک میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے بعد منعقد ہوئے جنہوں نے سابق حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا.