اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد (حذیفہ): وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل (Kerosene Oil) کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 184 روپے 97 پیسے سے گھٹ کر 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اب مقامی سطح پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم عام صارف کو اس ریلیف کے اثرات مارکیٹ میں آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے