راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار،زیر حراست افراد میں متاثرہ لڑکی کی خالہ،خالو اور ایک خاتون شامل ہیں،میری ہمشیرہ کے خاوند اور دیگر افراد نے میری بیٹی سے زیادتی کی،مدعیہ مقدمہ
بعد ازاں میری ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر عصمت فروشی کے لیے میری بیٹی کو ایک خاتون کے حوالے کر دیا،مدعیہ مقدمہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، ایس پی راول سعد ارشد