پولیس کی منشیات فروش اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں چرس و شراب برآمد

کلرسیداں (یاسر ملک) پولیس کی منشیات فروش اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں چرس و شراب برآمد۔تھانہ کلرسیداں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ندیم احمد سکنہ سردار مارکیٹ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ منشیات فروشی کی غرض سے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے ایک کلو 650 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسی طرح پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران دو شراب فروشوں نظارب حسین سکنہ ساگری اور لیاقت علی سکنہ پیر ودہائی کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے دس دس لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔