پولیس مقابلہ چکوال ڈھڈیال ایک ڈاکو جاں بحق

میاں مائر علاقہ تھانہ ڈھڈیال میں پولیس مقابلہ کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا فوری نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکوؤں کے گرفتاری کے لئے ریڈ کیا،ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال،ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال،ایلیٹ فورس ہمراہ بھاری نفری موقعہ پر پہنچے۔

پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی۔

مزید چانچ پڑتال کر نے پر احسان الحق ولد محمد افضل سکنہ سرگودھا جو کہ ڈھڈیال میں سنگین ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اپنی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،جںبکہ دو ڈاکو نزیر خان ولد کومیل خان سکنہ ڈھڈیال اور محمد منیر ولد محمد بشیر سکنہ سرگودھا زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔اور دو ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ضابطہ پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان چکوال پولیس


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.