راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی آپریشنز کی متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،