راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے میٹنگ، ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ، ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال اور دیگر افسران کی شرکت،میٹنگ میں مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے شرکت کی،گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقعہ پر سکیورٹی کے لیے موثر اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی سیکورٹی گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، ایس پی سیکورٹی ،گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر موثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی سیکورٹی مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے سکیورٹی انتظامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.