تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ میں 2023 میں قتل کا ایک مقدمہ 392/23 بجرم 302/109/324 درج ہوا جس میں عزیز الرحمن نامی شخص کو نامزد کیا گیا جہلم پولیس نے مؤثر پیروی کرتے ہوئے مجرم کو عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم پر دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ جبکہ 324کے تحت 10 سال قید بامشقت 20 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ڈی پی او جہلم کی جانب سے لیگل ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیاگیا ہے
