لاہور(نیٹ نیوز)پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہو گا، امتحانات منتخب مضامین کے لئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے ، جس کے تحت امتحان کا آغاز 12 اگست سے ہو گا اور پہلے روز نفسیات کا پرچہ لیاجائے گا۔ سالانہ امتحان میں 159762امیدوار شرکت کریں گے ، امیدواروں میں 88532 لڑکیاں اور 71230 لڑکےشامل ہیں ، امیدواران کو رول نمبرسلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔ خیال رہے رواں سال کورونا کے باعث طلباء کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا کہ بارہویں جماعت پاس کرنے والے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کے لئے امتحان دینا چاہتے ہوں۔
197