پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 62 ہزار کلو فنگس زدہ اور بدبودار مضر صحت چیز تلف

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے62 ہزار کلو فنگس زدہ اور بدبودار مضر صحت چیز تلف کر دی، جبکہ اسدوران غیر معیاری چیز بنانے والا بڑا نیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز اسداللہنے چھاپہ مارکرایک ملزم کو گرفتار ،جبکہ مالک سمیت5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ناقابل استعمال چیز برآمد کرکے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ فیکٹری میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال تھی، سٹور میں دیمک زدہ خام مال بھی پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چیز کی سپلائی کو روک دیا گیا اور یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا ادارے کا ہدف ہے۔