لاہور(آن لائن نیوز) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سالا 26-2025کے بجٹ میں راولپنڈی اڈیالہ روڑ پر تین اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڑکی تعمیر و مرمت، انڈر پاس، فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال ان تینوں منصوبوں کےلئے 56کروڑ 80لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال26-2025 کے بجٹ میں اڈیالہ جیل کو جانے والے روڑ کے لئے 45کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور اڈیالہ روڑ پر فلائی اوور بنانے کےلئے آئندہ مالی سال ساڑے پانچ کروڑ روپے رکھے جائیں گے جبکہ تلسا چوک اڈیالہ روڑ پر اندرپاس بنانے کےلئے 6کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔
باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ فنڈز کے استعمال کے بعد مزید ایڈیشنل فنڈز بھی جاری کئے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ مواصلات نے کا کہنا تھا یہ روڑ وی آئی پی موومنٹ کےلئے استعمال ہوتا ہے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔