(نمائندہ پنڈی پوسٹ )مریم نواز نے بچوں کی صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میڈیکل ہسپتال میں 1000 بستروں پر مشتمل جدید چلڈرن اسپتال کی تعمیر مارچ سے شروع کی جائے گی۔ وہ سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی فنڈز کو کرپشن سے محفوظ رکھا جائے گا اور حکومت صوبے بھر میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 100 ارب روپے مالیت کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، فالج کے مریضوں کو مفت انجیکشن دیے جائیں گے جبکہ کینسر کے علاج کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات صوبے میں صحت کے نظام میں ایک انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں اور خصوصاً بچوں کے علاج کی سہولیات میں نمایاں بہتری لائیں گے۔