پریس کلب چوآ خالصہ کی 2025 کی کابینہ تحلیل کر دی گئ

چوآ خالصہ (انوارالحق راجہ سے) پریس کلب چوآ خالصہ کی 2025 کی کابینہ باقاعدہ طور پر تحلیل کر دی گئی ہے، جبکہ تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حسبِ روایت 26 دسمبر 2025 کو 2026 کی نئی باڈی کا اعلان کرے گی۔اس موقع پر سابق صدرمحمد مقصود بھٹی اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پریس کلب کی مضبوطی، اتحاد اور شفاف انتخاب ہمارا مشن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبرانِ پریس کلب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے پورے سال بھر بھرپور تعاون کیا اور تنظیمی امور میں ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والی نئی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ صحافتی برادری کی خدمت اور فلاح کے اس سفر کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائے گی۔