پاکستان کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر وزیر داخلہ کا اظہار مسرت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

پاسنگ آؤٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر ہماری صلاحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورس جہاں ضرورت ہوئی نظم و ضبط اور سخت کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.