راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، آج بھی فی تولہ 3400 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی۔سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری,ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 34 ڈالرز بڑھ کر 5172 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔