سیکورٹی خدشات،پاکستان میں امریکی سفارتی سروسز معطل

سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے ۔ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.