ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 156 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 ،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی آج مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لئے پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.