پاکستان براڈکاسٹر لیگ (PBL) کا سب سے بڑا اور شاندار ایونٹ Chhachh Attock Drafting 4 دسمبر کو سجنے جا رہا ہے، جبکہ 20 اور 21 دسمبر کو ال فتح کرکٹ گراؤنڈ ڈھامان میں ملک بھر کی ٹیموں کے درمیان میگا مقابلے ہوں گے۔
خصوصی نمائندہ پنڈی پوسٹ: حافظ عزیر شفیق بھٹی
چیف آرگنائزر زاہد زیدی کے مطابق براڈکاسٹرز لیگ کے لیے 8 فرنچائزز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، فیصل آباد، قصور اور ایبٹ آباد سے آنے والی ٹیمیں پوری تیاری اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
زاہد زیدی کا کہنا تھا کہ:
“جو لوگ دنیا بھر میں پلیئرز کو سکرین پر دکھاتے تھے، انشاءاللہ اس بار وہ خود سکرین پر موجود ہوں گے۔ یہ ایونٹ کرانا میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے مگر یقین ہے کہ یہ میری زندگی کا یادگار ترین ایونٹ ہوگا۔”
یہ ایونٹ براڈکاسٹرز، کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے، اور جیت اُسی کی ہوگی… جو دکھائے گا بہترین کھیل!