پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔