کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹیوٹا ہائی ایس اور کوسٹر بسوں سے سواریاں اٹھانے کےلئے ٹی ایم اے کے نام پر پچاس روپے فی گاڑی وصول کرنے پر قمر نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ٹی ایم اے انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ قمر سکنہ شاہ باغ کلر سیداں اور شاہ باغ میں مسافر گاڑیوں سے ٹی ایم اے کے نام پر پچاس روپے وصول کر رہا ہے جس پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا کی ہدایت پرریگولیشن برانچ کے محمد فیضاب اور محمد عمران و دیگر موقع پر پہنچ گئے
اور اس سے استفسار کیا کہ تم کس کی اجازت سے پرچی لے رہے ہو تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔موقع پر موجود مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات نے یہ بھی بتایا کہ یہ گزشتہ دس یوم سے پرچی کے نام پر پیسے وصول کر رہا تھا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.