پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور موثر کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں خیبر سیکٹر میں افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں اور شمالی وزیرستان میں جھنڈا پوسٹ تباہ کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ان موثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسی طرح آپریشن غضب للحق میں شمالی وزیرستان میں بھی کارروائی کی گئی جس میں افغان طالبان کی جھنڈا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا.