مری(اویس الحق سے)ویو فورتھ چوک کے مقام پر مزدہ ٹرک بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جا گزا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گی جنہوں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں اور زخموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گی۔خوش قسمتی سے ٹرک گرنے کے بعد موقع پر ہی رک گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو نیچے ایک رہائشی عمارت تھی جس کے باعث کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔
