وفاقی دارلحکومت میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(اویس الحق سے)‏وفاقی دارالحکومت میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

‏ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

رجسٹریشن فارم پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی اور ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بائیکیا اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.