وفاقی دارالحکومت میں ڈرون گرنے کی اطلاعات

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے قریب آئی جے پی روڑ پر ڈرون گرنے کی اطلاعات.

سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے اپنے دفتر سے ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر گئی جس میں اس کے دفتر کے تباہی کے مناظر دکھائی دیئے،جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاکستانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے انٹرسیپٹ کرکے گرا دیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید نگرانی اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے مزید مصدقہ تفصیلات جلد حکومت کی جانب سے جاری کی جائیں گی.


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.