وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوا۔پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو دیکھتے رہے۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے نویں محرم الحرام کا ایک بڑا جلوس برآمد ہوا۔ جس میں ہزاروں اعزادارن امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی۔اعزاداران حسین نے سینہ کوبی اور ماتم حسینی کرکے امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیس کیا۔

اس موقع پروفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کے جلوس کے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 5800 مرد و خواتین اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو دیکھتے رہےجلوس کے راستوں اور عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے۔

اس موقع پر جلوس میں آنے والے شرکاء کو جلوس میں شامل ہونے کے لیے سیکورٹی کے 7 پوائنٹس سے گزرنا پڑے۔اسلام آباد پولیس کاموبائل کنٹرول روم بھی موقع پر موجود رہا جو تمام طرح انتظامات کی مانیٹرنگ کرتا رہا۔ قریباً 250 سے زائد موونگ اور فکس کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہونے والے جلوس کا راستہ قریباً 4 کلو میٹر کے قریب بتایا گیا۔آخری اطلاعات تک جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں