338

وفاقی بجٹ” ٹورازم ہائی وے کہوٹہ سہالہ روڈ کے لیے رقم متخص

وفاقی بجٹ میں راولپنڈی کے 7 منصوبوں کے لئے 1 ارب 75 کروڑ 23 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کر دیئے گئے، ان منصوبوں میں کہوٹہ دو رویہ سڑک، بائی پاس متاثرین کیلئے معاوضہ، کہوٹہ 28.4 کلومیٹر روڈ ، سہالہ بائی پاس ، کہوٹہ بائی پاس، کھاریاں راولپنڈی موٹر وے، خانپور تا راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کیلئے پانی ڈسٹری بیوشن اور لوئرٹو پہ مری سے چک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں 123.62 کلومیٹر سٹرک شامل ہے۔

راولپنڈی کہوٹہ روڈ 28.4 کلو میٹر بشمول 4 لین پل اور سہالہ ریلوے بائی پاس، کہوٹہ بائی پاس کے لئے 40 کروڑ روپے، کھاریاں راولپنڈی موٹروے 5 کروڑ روپے ، ٹورازم ہائی وے کی تعمیر لوئر ٹو پر مری سے چک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں، لمبائی 123.62 کلومیٹر ضلع راولپنڈی 10 کروڑ روپے،

قومی مرکز کا قیام پائلٹ کے لئے صنعتی بائیو ٹیکنالوجی کے بائیو پروڈکٹس کی تیاری ، راولپنڈی سی ڈی ڈبلیوپی سے 35 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے، پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام ریسرچ لیبارٹریز اور الائیڈ راولپنڈی میڈیکل سہولیات یونیورسٹی،

راولپنڈی ڈی ڈی ڈبلیوپی 35 کروڑ کی تزئین و آرائش تعمیر دفاتر ، خواتین بیرکس ، کمرے ، سپر نٹنڈنٹ کے دفتر ریلوے پولیس، راولپنڈی ڈویژن سی ڈی ڈبلیو پی کے لئے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ خانپور ڈیم سے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کیلئے پانی ڈسٹری بیوشن کے لئے 20 لاکھ روپے مختص کئے
گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں