وطن عزیز کی معروف یو ٹیوبر پیاری مریم انتقال کرگئیں۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی معروف یوٹیوبر پیاری مریم انتقال کر گئیں۔

مریم کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی جس نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔

اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں۔

سوشل میڈیا پر اہلخانہ کی ویڈیو میں تصدیق کر دی گئی جس میں مریم اور ان کے بچوں کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اس وقت شدید غم میں ہیں، اس لیے وہ کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.