وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی،ایچ،اے نے مختصر وقت میں مری روڈ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر کے خوبصورت بنا دیا

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ کو خصوصی طور پر سر سبز اور خوبصورت بنایا دیا گیا۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی راولپنڈی مری روڈ کو سر سبز اور خوبصورت بنانے کے لیے اپگریڈیشن کا کام مکمل کرکے پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے مری روڈ کو گرین کوریڈور میں تبدیل کر دیا گیا۔

ایسے میں سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے خوبصورت پیڈل ٹینس کورٹ بھی بنایا گیا ہے جو انتہائی اہم تھا،جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا،

ایسے میں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر مری روڈ کی گرین بیلٹس کو انتہائی خوبصورت اور دلکش رنگوں کے پودوں سے سجا دیا گیا جس سے مری روڈ کا نقشہ ہی تبدیل ہوکر رہ گیا۔

مری روڈ پر جگہ جگہ خوبصورت انتظار گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں اور کلاک ٹاور کو بھی خوبصورت انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مری روڈ ہر طرف خوبصورتی کے باعث ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رات کے اوقات میں ناصرف راولپنڈی بلکہ اسلام آباد سے بھی بڑی تعداد میں شہری پی،ایچ،اے کی جانب سے سجائے جانے والے مری روڈ کے نظارے دیکھنے آتے ہیں اور پی،ایچ،اے کی جانب سے سجائے جانے والے مری روڈ کی تصاویر لیتے دیکھائی دیتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پی ایچ اے راولپنڈی کی کاوشوں کو زبردست طریقے سے سراہا گیا ہے۔