وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مری سے ملحقہ چھانگلہ گلی میں منعقد ہوا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مری سے ملحقہ خیبرپختونخواہ کے علاقے چھانگلہ گلی میں منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کے مشیر و سیکریٹریز سمیت اعلیٰ افسرا نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تمام موجودہ ترقیاتی کاموں خصوصاً ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اورسینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گی،جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی بینک،یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں کا ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیاگیا ہے۔پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا انھوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے،چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے گا۔ہر گلی محلے میں صفائی اورعملہ مستقل طور پر نظر آنا چاہیے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کے پیش نظر پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہو گا انھوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے تاکہ جلد پنجاب بھر کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔ اجلاس میں مری کے حوالے سے شروع ہونے والے پروجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں