ملک میں جاری سیاسی و اقتصادی پر جاری سرگوشیوں و آئی ایم ایف کی 5300ارب کی کرپشن کو ظاہر کرتی رپورٹ حکومت کی کارکردگی کو عیاں کر رہی ہے۔ حکومت اقتصادی میدان میں فتح و کامیابی کے دعوے کر رہی ہے مگر اسکے باوجود بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب وزیر اعلیٰ کا منصب ایسی شخصیت کے پاس ہے جسکے والد و چچا متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پاس صوبے کے معاملات کو چلانے کا وسیع تجربہ و اپنے والد و چچا کی مشاورت موجود ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب بلاشبہ صوبے میں بہتری لانے عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں دکھائی دے رہی ہیں پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال ابتر و نجی ٹرانسپورٹ مافیا کی اجارہ داری قائم ہے
جو پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کرایے نامہ کو ہوا میں اڑا کر من مانیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان تمام حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں گرین الیکٹرک بس سروس منصوبے کا آغاز کر کے صوبے کے باسیوں کو پروقار انداز میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سفر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے متعدد سیکورٹی خدشات کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں گرین بس سروس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت موجود ہے
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو لیاقت باغ جلسے میں شرکت پر ممکنہ درپیش خطرات سے ملک کے اعلی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی طرف سے آگاہی کے باوجود انھوں نے جلسہ میں شرکت کو مقدم سمجھا یہی لیڈر کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذات سے بڑھ کر ملک و عوام کے لئے سوچتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی انٹر سٹی گرین الیکٹرک بس سروس کے افتتاحی تقریب کے انتظامات کو ترتیب دینے والوں نے پنڈی کے زمینی حقائق و مقامی باسیوں کی روزمرہ کی نقل حرکت کو یکسر نظرانداز کر کے مرتب کیا
جس سبب وزیر اعلیٰ پنجاب کی پنڈی آمد راولپنڈی کے باسیوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا رہا طلبہ طالبات شام چار بجے گھروں میں پہنچ سکے ٹریفک بلاک ہونے کے سبب پنڈی کچہری میں زیر تعمیر انڈر پاس / فلائی اوور کے سبب صدر و اسکے اطراف کی شاہراہوں پر برقرار رہتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی امید کے موقع پر اس بات کو بالکل نظرانداز رکھا گیا کہ کلر سیداں چک بیلی خان گوجر خان کہوٹہ کوٹلی ستیاں چکوال کے ہسپتالوں سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو راولپنڈی میں قائم بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے
پنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر وی وی آئی پی Movementکے نام پر مرکزی سڑکوں کو بند رکھا جس سبب سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وزیر اعلیٰ پنجاب کو صدر ہی میں قائم اولڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لا کر جلسہ گاہ تک پہنچایا جا سکتا تھا اس عمل سے پنڈی کی بڑی و مصروف شاہراہوں کو بند کرنے کی ضرورت نہ رہتی کیونکہ اولڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے جلسہ گاہ محض تین منٹ کی دوری پر تھی یہی وجہ ہے شاید وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوروں و اہم میگا پروجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر مقامی ورکنگ جرنلسٹ کو تقریب کی کوریج و پنڈال میں داخلے سے روک دیا جاتا ہے
تاکہ کئی کوئی صحافی پنڈال سے باہر کی صورتحال سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش کے سبب عوام طلبہ طالبات کو درپیش مشکلات پر سوال نہ کر دے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوروں کے دوران اب یہ روایت بن چکی ہے کہ مقامی ورکنگ جرنلسٹ کو تقریب سے دور رکھا جائے تاکہ سب اچھا ہی دکھائی دے راولپنڈی میں انٹر سٹی گرین الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ بلاشبہ ایک میگا منصوبہ ہے جس سے عوام کو براہ راست ریلیف و ارام دے سفری سہولیات میسر ہو سکیں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب کی بیورکریسی مقامی میڈیا کو دور رکھ پنجاب حکومت کی ساکھ و وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو گرہن لگانے کی کوشش کر رہی ہے سیکورٹی کے نام پر مقامی ورکنگ جرنلسٹ کو اہم میگا پروجیکٹس کی افتتاحی تقریبات سے دور رکھنا کا مقصد پنجاب کی ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامیوں و کوتاہیوں کو چھپانا ہوتا ہے راولپنڈی کے باسی کالجز یونیورسٹی کے طلبہ طالبات سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین نے گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ہے
پنجاب میں ترقی دکھائی دے رہی ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنے میگا پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب میں مقامی ورکنگ جرنلسٹ کو شامل ہونے و کوریج پابندی لگانے کے معاملے پر نوٹس لینا چاہیے یہی وہ جرنلسٹ ہیں جو سال کے 364 دن عوام کی مشکلات و حکومت کے مثبت کاموں کو نیوز کا حصہ بنا کر سامنے لاتے ہیں۔
نوید ملک