مری(اویس الحق سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچ گئی۔وہ اسلام آباد سے بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچی اس موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات دیکھے گئے جب سیاحوں کو معلوم ہوا تو وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کو کشمیر پوائنٹ اور ملحقہ ویو فورتھ چوک کھڑے ہوگئے اور کیمرون کی آنکھ سے وزیر اعلیٰ کو دیکھتے رہے جن کا جواب وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر دیا
جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف مری کے خوبصورت موسم کے باعث گزشتہ دو روز سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائس گاہ جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف مری سے ملحقہ کے،پی،کے کے علاقے ڈونگا گلی میں موجود ہیں،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی مری میں قیام پزیر ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی چند گھنٹوں میں متوقع ہے،
جس میں ملک کی موجود صورتحال سمیت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائیگا اور آئندہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے کیسے نمٹا جائیگا سب انتظامات زیر بحث ہونگے ذرائع نے بتایا ہے کہ مری میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تمام طرح تیاری کر لی گئی ہے جس میں مال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن موجودہ سیزن کے اختتام پر شروع کر دیا جائیگا جس میں بڑی بڑی عمارتیں شامل ہیں۔