وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام,ماہانہ 60ہزار ملے گا

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنیز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3 ماہ کے بعد انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا، کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔

کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا، کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔

کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔