وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعلی کے،پی،کے علی کو ٹیلی فون سیلاب کے باعث مالی اور جانی نقصان پر افسوس اور  عوام کی مدد کے لیے تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کہ گئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی پنجاب کا فون کرنے،تعزیت پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔

علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔