وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے۔منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام ہوں گے۔راولپنڈی سمیت ہر شہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے اور پہلی بار شہروں کی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر فلاح عامہ کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات برائے الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سازشی عناصر پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ ترقی کے مخالفین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔تنقید اور پراپیگنڈے کا جواب ہمیشہ خدمت کی سیاست سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔پنجاب میں کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا دامن صاف ہے۔سابق دور میں ہر روز سورج نیا سکینڈل لے کر طلوع ہوتا تھا۔جہاں بھی بے ضابطگی یا خرابی نظر آئی، فوری کارروائی کی ہے۔ مخالف عناصر صرف این آر او کے متلاشی ہیں جو انہیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کبھی نہیں ملے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اڑھائی برس میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومت 10 برس میں نہ کر سکی۔وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پے در پے ناکامیوں کے بعد پی ڈی ایم کا ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے اور پی ڈی ایم کی فلاپ فلم سیاسی پردہ سکرین پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بہروپیئے سیاستدانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنے غیر فطری بوجھ تلے دب کر ہمیشہ دفن ہو چکی ہے۔ اس ٹولے نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش کی اور اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے ان کو منہ کی کھانا پڑی۔ اپوزیشن کا ناکام اور نالائق ٹولہ صرف اقتدار کی خاطر بے قرار ہے۔ ان کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میجر (ر) محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری ساجد محمود، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور، امجد محمود چوہدری، اعجاز خان اور عمر تنویر شامل تھے۔
اہم خبریں
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش
دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھےگئےقرآن مجید کی زیارت کا اہتمام جہلم میں کردیا گیا
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں