اسلام آباد(اویس الحق سے)پنجاب بھر میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف آج نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں انہیں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں شامل ہوں گے وزیراعظم کو سب سے پہلے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا۔
وزیراعظم کو فضائی معائنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔متاثرہ علاقوں کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ گلگت منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.