کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں کے نواحی علاقے میں قائم ایک سرکاری گرلز پرائمری سکول میں زیر تعلیم بچیوں کے والدین نے اپنی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ہیومن پاپیلوما وائرس (HPV) ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔ اس صورتحال پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے محکمہ صحت کو باضابطہ طور پر تحریری اطلاع دے دی ہے۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چکیال ہردو کی ہیڈ مسٹریس کے مطابق ادارے میں 9 سے 14 سال کی عمر کی پانچ بچیوں کے والدین سے ویکسین کے بارے میں آگاہی دی گئی، تاہم والدین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ہیڈ مسٹریس نے واضح کیا کہ اسکول انتظامیہ نے والدین کی مرضی کے بغیر بچیوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دی اور محکمہ صحت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
