وادی نیلم (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں آج دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاگراں سیری سے گوریال آنے والی جیپ سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے وقت جیپ میں چھے افراد سوار تھے جن میں سے حاجی سید عالم اعوان، عرفان چغتائی اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ سڑکوں کی انتہائی خراب حالت ہے جس پر حکومتی توجہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔