ن لیگ کے رکن اسمبلی نعیم اعجاز سمیت 10 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

‏راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے/پارلیمانی سیکرٹری چوھدری نعیم اعجاز خلاف سہال کے زمیندار کو قتل کرنے کے جرم میں مقدمہ کے اندراج لیے درخواست دائر

‏سہال کے رہائشی چودھری ثقلین نامی زمیندار نے تھانہ چونترہ میں درخواست دائر کی کہ ن لیگی ایم پی اے غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کے مالک ہیں جنہوں نے انکی 2200 کنال زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا

‏درخواست گزار نے بتایا کہ نعیم اعجاز نے اپنے بھائیوں چوھدری ندیم اعجاز، چوھدری وسیم اعجاز، بھانجوں ارمان/علی و دیگر گیارہ مسلع افراد ہمراہ فائرنگ کر کے ان کے بھائی چوھدری حسنین کو قتل جبکہ چچا اور بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا

‏پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی