مری(اویس الحق سے)نو تعینات ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے ملک کے اہم سیاحتی مقام مری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ایسے میں ڈی،پی،او کی زیرِ صدارت جناح ہال مری میں کھلی کچہری جس میں درخواست گزاروں جن میں سول سوسائٹی،معزز علاقہ اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر ڈی،پی،او ضلع مری کی جانب سے لگائی جانے والی پہلی کھلی کچہری میں بھرپوت شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں جبکہ متعدد درخواست گزاروں نے تحریری درخواستیں بھی جمع کروائیں۔
ڈی پی او مری نے تمام درخواست گزاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ضلع مری میں شکایات کا ازالہ صاف، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
موقع پر موصول ہونے والی درخواستیں متعلقہ افسران کے سپرد کی گئیں اور انہیں مقررہ ٹائم فریم کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر نو تعینات ڈی،پی،او ضلع مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے،ہر شہری بلا جھجک اپنے مسائل سامنے لائیں،ہر شہری کو قانون کے مطابق بروقت انصاف فراہم کیا جائے گا تاکہ ضلع مری کی عوام کو درپیش مسائل فوری حل ہو سکیں۔