اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او سمیت دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، فدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔
کیس حتمی دلائل میں داخل ہونے کے بعد پراسیکیوشن نے اپنی سائیڈ اوپن کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کی سائیڈ اوپن ہونے کے بعد ملزمان کو لمبے عرصے تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے، سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے، ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرنڈر کیا تھا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ایک ملزم شعیب شوٹر ضمانت پر ہے جبکہ امان اللہ مروت 6 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ نقیب اللہ جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں جان سے گیاتھا