مری(اویس الحق سے)یہاں مری میں اچانک ایکسپریس وے مسیاڑی لنگ روڈ جسے میساڑی چوک بھی کہا جاتا ہے این،ایچ ،اے حکام کی جانب سے ٹول ٹیکس لگا دیا گیا جس کے بعد اہل علاقہ میں ادارے کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھا گیا۔ایسے میں مسلم لیگ نواز کے ایم،این،اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وہاں سے کیبن فل وقت ختم کروا دیا۔میساڑی لنگ روڈ پر عوام کے سفر کرنے پر این،ایچ،اے کی جانب 70 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا تھا جو مقامی انتظامیہ کی جانب سے فل حال معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اب سے چند روز قبل ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا،جس پر معروف قانون دان جلیل اختر عباسی نے ہائی کورٹ کے سٹے آرڈر کے مطابق این،ایچ،اے کے حکام سے میٹنگ کرنے کے بعد اہل علاقہ کو ٹول فری کروا دیا جس پر اہل علاقہ نے جلیل اختر ایڈووکیٹ کی مری کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
