میرپور (نمائندہ خصوصی)
ضلعی انتظامیہ میرپور نے کیکس اینڈ بیکس نانگی برانچ پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام ایکسپائر اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد، تحصیلدار عمران یوسف اور فوڈ انسپیکٹر نے سب انسپکٹر پولیس راجہ توفیق کے ہمراہ بیکری پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران فریج میں موجود تمام اشیاء زائد المعیاد (ایکسپائر) پائی گئیں جو صحتِ عامہ کیلئے سنگین خطرہ تھیں۔ ناقص خوراک فروخت کرنے پر انتظامیہ نے کیکس اینڈ بیکس نانگی برانچ کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ
> “صارفین کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ناقص خوراک، گندی صفائی یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔”
عوام سے اپیل:
کھانے پینے کی اشیاء خریدتے وقت ایکسپائری چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔