میرپور: پیر گلی کے خطرناک موڑ پر ڈیمپر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا

میرپور (رپورٹ) – آزاد کشمیر کے علاقے پیر گلی کے قریب آج ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا جب ایک ڈیمپر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا تاہم موڑ پر لگائی گئی لوہے کی حفاظتی دیوار نے ڈیمپر کو گرنے سے بچا لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اگر یہ حفاظتی دیوار نہ ہوتی تو ڈیمپر گہری کھائی میں جا گرتا جس سے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس موڑ پر پہلے بھی متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جس کے باعث یہ مقام انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں