. میرپور: پولیس کارروائی کے دوران نوجوان کی منگلا ڈیم میں ڈوب کر ہلاکت

میرپور (نمائندہ خصوصی) –
میرپور بائی پاس روڈ پر واقع من سلویٰ ہوٹل کے سامنے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کے ہمراہ ایک نوجوان منشیات فروش کے پیچھے دوڑتے ہوئے اچانک ڈر سے منگلا ڈیم میں چھلانگ لگا بیٹھا اور ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس منشیات فروش کا تعاقب کر رہی تھی کہ اسی دوران نوجوان نے بھی تعاقب کرتے ہوئے ڈیم میں چھلانگ لگا دی، مگر پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث وہ دوبارہ باہر نہ نکل سکا۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کی لاش نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں واقعے پر افسوس اور غم کی فضا چھا گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں